ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح ا لاوّل رضی اللہ عنہ حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ سفرملتان سے واپسی پر لاہور میں حضرت میاں چراغ دین صاحب رضی اللہ عنہ کی درخواست پر ان کی دکان عزیز ہاؤس میں تشریف لے گئے ۔اس موقع پر صاحبان دکان کو مخاطب کر کے حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ’’دکان چلانے کے واسطے ہمت ،استقلال، دیانت ، ہوشیاری، عاقبت اندیشی اور امانت کی ضرورت ہے۔ فرمایا : لکھا ہے کہ آدم کو اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار حرفہ سکھلایا ہے۔ یورپ نے بہت ترقی کی ہے مگر ہنوز ہزار تک نوبت نہیں پہنچی۔فرمایا: حدیث شریف میں آیا ہے کہ تجارت میں 19 حصہ منافع ہے باقی ایک حصہ دیگر حرفوں میں ہے۔فرمایا: حدیث شریف میں آیا ،تجارت کے واسطے مغربی ممالک میں جاؤ۔‘‘(البدر قادیان جلد9، مورخہ18؍ اگست 1910ء صفحہ4) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)