مورخہ ۲۶؍مئی تا یکم جون ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے: ٭…۳۰؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲؍جون ۲۰۲۵ء) ٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔ ٭…۳۱؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ رفعت احمد ناصر صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر احمد بھٹہ صاحب (ٹوٹنگ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ ٭…آج دوپہر کو اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ جرمنی کی حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر سات نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۲ پرملاحظہ فرمائیں) ٭…یکم جون بروز اتوار: آج دوپہر کو فرانس کی جماعت Sector 78 کی مجلس عاملہ کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔ اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا مزید پڑھیں: ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورہ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ چہارم)