مکرم ناصر احمد صاحب صدر جماعت احمدیہ فرائنز ہائم (Freinsheim)، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ فرائنز ہائم کو یکم مئی ۲۰۲۵ء کو یوم تبلیغ کے موقع پر ۱۷؍کلومیٹر کے ایک خصوصی سائیکل سفر کے انعقاد کی توفیق ملی۔ نماز سنٹر سے دعا کے ساتھ اس سفر کا آغاز ہوا جس میں شامل تمام احباب نے سفید و نیلی شرٹس زیب تن کی ہوئی تھیں جن پر جرمن زبان میں ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘‘ اور ’’مسلمان امن کے لیے‘‘ کے الفاظ درج تھے۔ راستہ میں مختلف لوگوں سے رابطہ ہوا اور ان کو جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچانے کی توفیق بھی ملتی رہی، نیز جماعت کا تعارفی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ جرمن عوام نے جماعت کے اس پرامن پیغام کو سراہا۔ دوران سفر تین افراد نے جماعت احمدیہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کیں۔ مجموعی طور پر اس پروگرام میں ۱۱؍خدام، ۸؍اطفال اور ۷؍انصار شامل ہوئے۔ سفر کے اختتام پر نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں اور تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ (رپورٹ:جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ییلیوارے(Gällivare) اور لولیو (Luleå)، سویڈن کے سرمائی بازاروں میں تبلیغی سٹالز