https://youtu.be/UHUsNR1uWj0 اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیانا کو ۸؍مئی ۲۰۲۵ء کو حضرت مسیح موعود و مہدی معہودؑ کی تصویر کے ساتھ ایک سائن بورڈ نصب کرنے کی توفیق ملی جس پر درج ہے: ‘‘مسیح موعودؑ تشریف لے آئے ہیں’’۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک اس بابرکت مہم کی قیادت مکرم فہد پیرزادہ صاحب ریجنل مبلغ و سیکرٹری تبلیغ نے کی۔ یہ پروگرام کئی ہفتوں سے زیر غور تھا اور مناسب جگہ کے تعین کے بعد اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا گیا۔ خصوصی امر یہ ہے کہ جس جگہ بورڈ نصب کیا گیا وہ ایک ہندو شخص کی ملکیت ہے جس نے از خود جماعت کو بغیر کسی معاوضہ کے سائن بورڈ نصب کرنے کی اجازت دے دی۔ الحمدللہ یہ سائن بورڈ گیانا کے شہر بربیز (Berbice) کی ایک مرکزی شاہراہ پر نصب کیا گیا ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ گیانا ایک عیسائی اکثریتی ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں سنّی مسلمان اور ہندو بھی آباد ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس سائن بورڈ کے ذریعہ ہزاروں دلوں کو اسلام احمدیت کی صداقت کی طرف مائل فرمائے۔ آمین (رپورٹ:مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ساؤتومے و پرنسپ کی بعض سرگرمیاں