https://youtu.be/C1SlGtclmGs اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جامعہ احمدیہ نائیجیریا کومجلس ارشاد کے تحت جلسہ یوم خلافت مورخہ ۲۴؍مئی ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز مکرم حافظ سید شاہد احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم اور عربی قصیدہ سے ہوا۔ مکرم طارق محمود صاحب استاد جامعہ احمدیہ نے ’’وَلَیُبَدِّلَنَّہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ خَوۡفِہِمۡ اَمۡنًا- خلافت احمدیہ حقیقی امن کی ضامن‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ ایک نظم کے بعد مکرم پرنسپل صاحب نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ مومن کی زندگی کا مقصد اللہ اور رسول ﷺ سے محبت ہے جو خلافت احمدیہ سے وفا اور اطاعت کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے۔ نیز آپ نے جملہ شاملین جلسہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس با برکت جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔ (رپورٹ:سید اطہر محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی حالیہ مساعی