https://youtu.be/ynhHu77StfI نہاری کالفظ عربی کےلفظ نھارسے نکلاہے جس کےمعنی صبح سویرے ہوتےہیں۔یہ کھانا عام طور پر صبح سویرےہی کھایاجاتا ہے اس لیے اس کو نہاری کہاجاتا ہے۔ لیکن آج کل تو اس کے کھانے کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ کسی بھی وقت کھایاجا سکتا ہے۔ نہاری تیار کرنےکےلیے مصالحہ کےاجزا سرخ مرچ ڈاڈر (دڑا) ۲۰؍چمچ سرخ مرچ پاؤڈر ۲۰؍چمچ سونف ۲؍چمچ زیرہ سفید ۱۵چمچ ہلدی ۱۰چمچ نمک ۱۰چمچ بڑ ی الائچی ۱۵؍دانے چھوٹی الائچی ۱۵؍دانے دارچینی ثابت ۱۰؍ٹکڑے جاوتری ۳؍دانے جائفل ۳؍دانے بادیان کے پھول ۱۰؍دانے خشک دھنیا ۱۵؍چمچ ہینگ آدھ چمچ تیز پات ۱۰؍پتے ٹاٹری آدھا چمچ ان سب مصالحہ جات کوساس پین میں بھون کربلینڈ کرلیں اور تیز پات، لونگ، سرخ مرچ، ڈاڈر مرچ، نمک، ہلدی، بادیان کے پھول اور ٹاٹری مکس کرکےصاف برتن میں محفوظ کرلیں۔یاد رہے کہ ایک مرتبہ ہی زیادہ مصالحہ تیار کر لیں تا کہ مختلف اوقات میں نہاری بناتے ہوئے استعمال کیا جا سکے۔ نہاری کے اجزا گوشت بونگ والا ایک کلو پیاز (کَٹے ہوئے) ۲؍عددبڑے سائز ادرک لہسن کاپیسٹ ۴؍چمچ تیل یا دیسی گھی آدھا پیالی ٹماٹر ایک پیالی پانی ۲؍جگ آٹا (چھناہوا) ۵؍چمچ گارنش کےلیے دھنیا باریک کٹاہوا ۲؍چمچ پودینہ باریک کٹا ہوا ۲؍چمچ سرخ مرچ باریک کٹی ہوئی ۲؍چمچ سلائس لیموں ۲؍عدد ادرک باریک کٹی ہوئی ۲؍مچ ترکیب آدھے کپ تیل یا دیسی گھی میں پیاز اورادرک لہسن کاپیسٹ ڈا ل کربادامی ہونےتک بھون لیں او ربادامی ہونے پرگوشت ڈال کر بھون لیں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور بھون لیں اور تھوڑا ساپانی (ایک پیالی)ڈال کر نہاری مصالحہ چھ چمچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔جب مصالحہ بھن جائے تو دو جگ پانی ڈال کر پریشر کوکر میں آدھے پریشر پر پکائیں۔سیٹی لگنے کے بعد پونا گھنٹہ پریشر کوکر میں پکائیں۔پونے گھنٹے کے بعد بیس منٹ پریشر نہ کھولیں بلکہ آنچ بند کرکےدم دے دیں۔ جب بھاپ ختم ہوجائے پریشر کھول دیں۔پریشرکھولنے کے بعددرمیانی آنچ پر سالن رکھیں۔پھر آدھی پیالی پانی میں پانچ چمچ آٹا ڈال کر تھوڑا تھوڑا کر کے ملائیں تاکہ گلٹیاں نہ بنیں۔ اس آمیزے کوسالن میں ڈالیں اور گاڑھا ہونے تک چمچ ہلاتی رہیں۔ گاڑھا ہونےپر اُتار لیں اور گارنش کریں ۔ نان روٹی کے ساتھ پیش کردیں اور خاکسار کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (طیبہ طاہرہ ) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: سیاہ الائچی:بے شمار طبّی فوائد کاخزانہ