https://youtu.be/M_klZ31prsk ٭… غزہ میں امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے گولا باری اور فائرنگ کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم ۳۱؍فلسطینی شہید اور ۱۰۰؍سے زائد زخمی ہوگئے۔رفح میں نتزاریم راہ داری پر خوراک کی تقسیم کے امریکی مرکز پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جمع تھے۔حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کی زخمیوں تک رسائی بھی روک دی۔نئی قائم کی جانے والی غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن نے پیر سے کام کا آغاز کیا ہے، تب سے اب تک اسرائیلی فوج امداد لینے کے لیے آئے افراد پر چار بار حملے کرچکی ہے۔ ٭… روس نے یوکرین کے فوجی تربیتی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔یوکرینی فوج کے مطابق روسی میزائل حملے میں بارہ یوکرینی فوجی ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرین نے بھی روس پر ڈرون حملے کیے، یوکرینی حکام نے روس کے چالیس سے زائد فوجی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی حکام کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا میں روسی ایئر بیس کے نزدیک یوکرین نے ڈرون حملوں کی کوشش کی۔ ٭… ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔آئی اے اِی اے دستاویز کے مطابق ایران نے یورینیم کی ساٹھ فیصد افزودہ پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعاون کو اطمینان بخش سے کم قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دستاویز IAEA کے ڈائریکٹر کو دی گئی ذمہ داری سے بھی بڑھ کر ہے اور یہ عالمی تنظیموں کی سرگرمیوں کے پیشہ ورانہ معیار خصوصاً غیرجانبداری سے متضاد ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاں IAEA کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں، ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔ ٭… پی ایس جی نے انٹر میلان کو پانچ۔صفر سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائیٹل جیت لیا۔ پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہوگیا۔ فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔انٹرمیلان کے خلاف پی ایس جی میچ پیرس میں کئی مقامات پر لائیو دکھایا گیا تھا، انٹرمیلان کے خلاف فتح کا جشن منانے کے لیے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پر امڈ آئے تھے۔پیرس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا اور اس دوران ۸۱؍مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن