https://youtu.be/B30cLK4Qi_w اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۶و۲۷؍اپریل ۲۰۲۵ء کو برکینافاسو میں لجنہ اماء اللہ کے دو ریجنز، واگا دوگو اور تینکودوگو، کو اپنے سالانہ ریجنل اجتماعات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک واگا دوگو ریجن واگا دوگو ریجن کا اجتماع: مکرمہ صائمہ ناصر صاحبہ ریجنل صدر لجنہ اماء اللہ واگادوگو تحریر کرتی ہیں کہ واگا دوگو ریجن کا ساتواں اجتماع ’’عائلی زندگی کے بنیادی مسائل اور ان کا حل‘‘ کے مرکزی موضوع پر نیشنل ہیڈکوارٹرز سومگاندے میں منعقد ہوا۔ مورخہ ۲۶؍اپریل کی صبح سے ممبرات قافلوں کی صورت میں اجتماع گاہ پہنچنا شروع ہوگئیں۔ نماز ظہر و عصر کے بعد، دوپہر اڑھائی بجے تقریب پرچم کشائی ہوئی، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نظم سے کیا گیا۔ ریجنل صدر صاحبہ اور نیشنل صدر صاحبہ نے تقاریر کیں۔ اسی روز ساڑھے تین بجے ایم ٹی اے پر نیشنل اجتماع واقفات نو یوکے کی اختتامی تقریب براہ راست سنی گئی۔ بعدازاں اجتماع کے مرکزی موضوع پر تقریر ہوئی اور علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔ پہلے دن کا اختتام نماز مغرب و عشاء کے ساتھ ہوا۔ تینکودوگو ریجن دوسرے دن نماز تہجد اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حضرت اماں جانؓ کی سوانح حیات پر فرنچ اور مقامی زبانوں میں درس ہوا۔ صبح چھ بجے ورزشی مقابلے شروع ہوئے، جن میں تمام مجالس نے بھرپور حصہ لیا۔ اختتامی اجلاس میں ’’جماعت کا مالی نظام‘‘ پر تقریر ہوئی، انعامات تقسیم کیے گئے، خاکسار (ریجنل صدرلجنہ) نے شکریہ ادا کیا اور نیشنل صدر صاحبہ نے دعا کروائی۔ اس موقع پر بازار اور نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ مجموعی حاضری ۱۸۳؍رہی جس میں ۱۰۶؍ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ۷۷؍ناصرات شامل تھیں۔ تینکودوگو ریجن کا اجتماع:مکرمہ سولاما صاحبہ ریجنل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ تحریر کرتی ہیں کہ تینکودوگو ریجن کا سالانہ اجتماع مورخہ ۲۷؍ اپریل کو تینکودوگو شہر میں منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع ’’سماجی ہم آہنگی‘‘ رکھا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ صدر لجنہ اماء اللہ تینکودوگو اور نیشنل صدر کی نمائندہ نے افتتاحی تقاریر کیں۔ بعد ازاں کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد دینی، ثقافتی اور علمی سرگرمیاں اور علمی مقابلے ہوئے جن میں نوجوان ممبرات نے بھرپور حصہ لیا۔ اختتامی اجلاس میں تلاوت، نظم اور انعامات کی تقسیم کے بعد نیشنل صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ کی نمائندہ نے اختتامی کلمات پیش کیے۔ اس اجتماع میں کُل ۱۴۵؍ممبرات نے شرکت کی جن میں ۱۱۰؍ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ۳۵؍ناصرات شامل تھیں۔ (رپورٹ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: پوپ فرانسس کی وفات پر شاہ تاج احمدیہ سکول لائبیریا کے وفد کادورہ چرچ