جہاں میں آپ کی برکت سے پھیل جائے نورجہالتوں کے اندھیرے، دلوں سے ہوں اب دُور زمانہ دیکھے، ترقی ہماری ہو بھرپوریقیں ہے فتح کا وعدہ تو پورا ہوگا ضرور خدا عطا کرے روح الامین کی نصرترکھے حسد کی وہ نظریں ہمیشہ ہم سے دُور دعائے عمرِ خضر مانگتے ہیں سب مل کرکرے گا آپ کے حق میں خدا اسے منظور ہے وقت آ گیا غالب خدا کا دین ہو ابہے وعدہ آپ سے اِنّی مَعَکَ یَا مَسْرُوْر ردا خدا نے خلافت کی جو ہمیں دی ہےملا سروں کو ہمارے یہ تاجِ فخر و غرور خدا کا فتح کا وعدہ ہو جلد اب پوراہوئے ہم آپ کے اور آپ ہیں ہمارے حضور (ڈاکٹر طارقؔ انور باجوہ۔لندن) مزید پڑھیں: میر محمود ناصر چمکتا گہر