حضرت ابوہریرہؓ کے آزاد کردہ غلام ابووہب نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس رات مجھے لے جایا گیا یعنی واقعہ اسراء میں تو میں نے جبریل سے کہا یقیناً میری قوم میری تصدیق نہیں کرے گی یعنی میری بات کو سچ نہیں مانے گی تو جبریل نے کہا۔ یُصَدِّقُکَ اَبُوْبَکْرٍ وَھُوَ الصِّدِّیْقُ۔ یعنی آپؐ کی تصدیق ابوبکرؓ کریں گے اور وہ صدیق ہیں۔ (الطبقات الکبریٰ لابن سعد الجزء الثالث صفحہ۱۲۷، ‘‘ابوبکر الصدیق’’ دارالکتب العلمیۃ ۱۹۹۰ء) مزید پڑھیں: اللہ کے خلیفہ کو مضبوطی سے پکڑ لو