https://youtu.be/8lvSSwxqcO4 ۱۱۹۔بدی کا پھل بدی اور نامُرادی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی جو برائی کرتا ہے اس کا نتیجہ برائی اور ناکامی ہی ہوتا ہے پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ۱۲۰۔تجھے سب زور و قدرت ہے خدایا تجھے پایا ہر اِک مطلب کو پایا اے اللہ! تُو قادر ہے ساری طاقتوں اور قدرتوں کا مالک ہے۔ کوئی چیز تیرے قبضۂ قدرت سے باہر نہیں تو سب خزانوں کا مالک ہے جب تجھ کو پالیا تو سب کچھ پالیا۔ اپنا ہرمقصد پالیا۔ ۱۲۱۔ہر اِک عاشق نے ہے اِک بُت بنایا ہمارے دِل میں یہ دِلبر سمایا ہر شخص اپنے ذوق کے مطابق کسی کو محبوب رکھتا ہے اور اسے ایک بت کی طرح پوجتا ہے۔ ہمارے دل میں اللہ تعالیٰ نے گھر کر لیا ہے۔ وہ اتنا پیارا ہے کہ ہم نے اسے اپنے دل میں بسا لیا ہے۔ ۱۲۲۔وہی آرامِ جاں اور دِل کو بھایا وہی جس کو کہیں ربُّ البرایا رَبُّ البرایا Rab-bul-baraayaa: دُنیا کا پالنے والا، پروردگار The Lord, God of all creations اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہمیں سکون ملتا ہے۔ وہی ہمارے دل کو پسند آتا ہے وہی جسے ساری دنیا کا پالنہار کہتے ہیں۔ ۱۲۳۔ہؤا ظاہر وہ مجھ پر بِالْاَیَادِی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی بِالاَیادی bil ayaadi: احسانات کے ساتھ With limitless bounties اس کا حسن مجھ پر اس کے بے شمار اور لاتعداد احسانات اور مہربانیوں کی شکل میں کھلا ہے۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ۱۲۴۔مجھے اُس یار سے پیوندِ جاں ہے وہی جنت، وہی دارالاماں ہے دارالاماںdaarul amaaN: امن کا گھر House of peace and safety paradise, sacred sanctuary پیوند paiwaNd: پھٹے ہوئے کپڑے پر لگایا ہوا جوڑ۔ وابستگی۔ دو چیزوں کا باہم مل کر ایک ہوجانا۔ نقطۂ اتصال۔ تعلق Grafting,alliance, bond,connection, conjection, communion مجھے اس محبوب سے ایسا تعلق ہے گویا میں اس سے چمٹ کر اس کا حصہ بن گیا ہوں۔ وہی میری جنت اور وہی میرا پُرسکون گھر ہے۔ ۱۲۵۔بیاں اُس کا کروں طاقت کہاں ہے محبت کا تو اِک دریا رواں ہے میں طاقت نہیں رکھتا کہ اپنے پیارے محبوب خدا کے لیے اپنی محبت کا پورا اظہار کر سکوں۔ محبت تو ایک بہتے دریا کی طرح وسیع اور رواں دواں ہے۔ بیان کے لیے کوئی الفاظ نہیں ملتے۔ شمار کے کوئی پیمانے کام نہیں آتے۔ ۱۲۶۔یہ کیا اِحساں ترے ہیں میرے ہادی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی اے میرے پیارے اللہ ! مجھے سیدھا راستہ دکھانے والے میری ہدایت کے سامان کرنے والے تیرے مجھ پر کیا کیا احسان ہیں ! پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ۱۲۷۔تری نعمت کی کچھ قلت نہیں ہے تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے نعمت ne,mat: بخشش Favours, blessings قِلت qillat: کمی shortage, scarcity تہی tahee: خالی Vain, void, vacant, empty ساعت saa,at: گھنٹہ، گھڑی The Hour, time خدایا تیری نعمتیں بہت زیادہ ہیں ان میں کوئی کمی نہیں ہوتی اور کوئی گھڑی بھی نعمتوں سے خالی نہیں ہوتی تُو ہر لمحہ میرے حال پر مہربان رہتا ہے۔ ۱۲۸۔شُمارِ فضل اور رحمت نہیں ہے مجھے اب شکر کی طاقت نہیں ہے شمار shumaar: گننا To count تیرے فضلوں اور رحمتوں کو گنا نہیں جاسکتا۔ ان کے لیے جیسا حق ہے شکرگزاری کی طاقت نہیں رکھتا۔ ۱۲۹۔یہ کیا احساں ہیں ترے میرے ہادی فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی اے میرے پیارے اللہ! مجھے سیدھا راستہ دکھانے والے میری ہدایت کے سامان کرنے والے تیرے مجھ پر کیا کیا احسان ہیں ! پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں سے خود مؤاخذہ کرتی ہے۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: محمود کی آمین