مورخہ ۱۹تا ۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے: ٭…۱۹؍مئی بروز سوموار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ امۃالحمید صاحبہ اہلیہ مکرم نعیم الرحمٰن طارق صاحب مرحوم (سلاؤ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔ ٭…۲۳؍مئی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۶؍مئی ۲۰۲۵ء) ٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔ ٭…۲۴؍مئی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ایم ٹی اے سٹوڈیوز، اسلام آباد سے مجلس شوریٰ جماعت احمدیہ برطانیہ، کینیڈا اور بیلجیم سے براہِ راست خطاب فرمایا۔ (خلاصہ خطاب حضور انور کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۶؍مئی ۲۰۲۵ء) ٭…۲۵؍مئی بروز اتوار: آج مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ کے Great Lakes ریجن کے خدام کی حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔ اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا مزید پڑھیں: ڈائری مکرم عابد خان صاحب سے ایک انتخاب(دورہ یورپ۔ ستمبر و اکتوبر ۲۰۱۹ء کے چند واقعات۔ حصہ چہارم)