https://youtu.be/nTkVHLg4PvE?si=hpX1dvNZVruedGIE&t=2443 بڑے ہو گئے ہو فہیم نعیم سے کافی عرصے بعد ملا تو اسے دیکھ کر کہا: دوست تم کافی بڑے ہو گئے ہو۔ نعیم : اور کوئی آپشن ہی نہیں تھا۔ فارغ بیٹھا تھا تو سوچا بڑا ہی ہو جاؤں۔ ٹکر دیکھنے کا شوق ایک آدمی ریلوے میں نوکری کا انٹرویو دینے گیا۔ آفیسر : دو گاڑیاں ایک ہی لائن پہ آ رہی ہیں توکیا کرو گے؟ آدمی : کانٹا بدل دوں گا۔ آفیسر : کانٹا خراب ہے! آدمی : لائن پر کھڑا ہو کر لال کپڑا ہلاؤں گا۔ آفیسر : ڈرائیور نہیں دیکھ رہا تو پھر ؟ آدمی : مسافروں پر چیخوں گا کہ زنجیر کھینچ دیں۔ آفیسر : مسافر بھی نہیں سنتے ! آدمی : پھر میں اپنے چھوٹے بھائی کو لے آؤں گا۔ آفیسر حیران ہو کر : کیا تمہارا بھائی بہت طاقتور ہے؟ آدمی : نہیں ! اسے ٹرینوں کی ٹکر دیکھنے کا بہت شوق ہے۔ مرغا یا مرغی تین بے وقوف کہیں جارہے تھے۔ انہوں نے راستے میں ایک مرغا دیکھا۔ تینوں میں بحث شروع ہوگئی۔ ایک بولا: یہ مرغا ہے۔ دوسرا بولا: مرغی ہے۔ تیسر ابولا:ایسا کرتے ہیں اس کو پتھر مارتے ہیں۔ اگر بھاگا تو مرغا، اگر بھاگی تو مرغی۔ صبح سے سن رہا ہوں ایک پاگل دیوار سے کان لگائے کھڑا تھا۔ پاس سے گزرتے ہوئے ایک آدمی نے پوچھا: کیا سن رہے ہو؟ پاگل: تم بھی سن لو۔ وہ آدمی بھی دیوار سے کان لگا کر کھڑا ہو گیا۔ تھوڑی دیر بعد بولا : مجھے تو کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ پاگل : میں صبح سے سن رہا ہوں، مجھے بھی کچھ سنائی نہیں دے رہا۔ بھاری جیب بچے کی جیب میں بتھر دیکھ کر ماں نے پوچھا: یہ پتھر کیوں رکھے ہیں؟ بچہ : آج ٹیچر نے بتایا ہے کہ دنیا میں اسی کی قدر ہوتی ہے جس کی جیب بھاری ہوتی ہیں۔ گمشدہ سکّہ استاد: (غصے سے) اسد اور فہدتم دونوں پھر آج دیر سے آئے؟ اسد: سر میرا سکّہ گم ہو گیا تھا۔ مجھے اُسے ڈھونڈنےمیں وقت لگا۔ استاد: اور فہد تم ؟ فہد: سر میں نے اس کے سکے پر پیر رکھاہوا تھا۔