https://youtu.be/nTkVHLg4PvE?si=Mw7lSOa68KZPnA0C&t=651 کامیابی کی راہیں۔نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب ٭… اذان یاد کریں۔ آغازِ اسلام میں لوگوں کو نماز کے لیے بلانے کے لیے اذان کا طریق جاری کیا گیا جسے سُن کر مسلمان نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں جمع ہو جاتے ہیں۔ جب اذان دینی ہو تو وضو کر کے قبلہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جائیں پھرشہادت کی انگلیاں کانوں میں رکھ کر بلند آواز سے یہ الفاظ کہیں۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہ پھر دائیں طرف منہ کر کے کہیں۔ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة، حَیَّ عَلَی الصَّلٰوة پھر بائیں طرف منہ کر کے کہیں۔ حَیَّ عَلَی الْفَلَاح، حَیَّ عَلَی الْفَلَاح اس کے بعد یہ کہیں۔ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ، اللہ کے رسول ہیں۔ نماز کے لیےآؤ۔ کامیابی کی طرف آؤ۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد اَلصَّلٰوةُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ (نماز نیند سے بہتر ہے) دوبار کہتے ہیں۔ روز مرّہ دعائیںیاد کریں خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰفرمودہ22؍ اکتوبر 2004ءمیں تحریکِ دعا لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ترجمہ: تیرے سوا کوئی معبود نہیں تُو پاک ہے۔ میں یقیناً ظلم کرنے والوں میں سے تھا۔ اَحَادیث یاد کریں مَنْ يُّرِدِ اللّٰهُ بِهِ خَيْرًايُفَقِّهْهُ فِي الدِّيْنِ (صحيح البخاري کتاب العلم حدیث نمبر: 71) ترجمہ: جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کرے، اُسے دین کی سمجھ عنایت فرما دیتا ہے۔ قصیدہ مع ترجمہ قَدْ اٰثَرُوْكَ وَ فَارَقُوْا أَحْبَابَهُمْوَ تَبَاعَدُوْا مِنْ حَلْقَةِ الْإِخْوَانِ ترجمہ: بے شک انہوں نے تجھے مقدّم کر لیااور اپنے دوستوں کو چھوڑ دیا اور اپنے بھائیوں کے دائرہ سے دُور ہو گئے۔ اٰثَرُوْكَ: انہوں نے تجھے ترجیح دی، مقدم کر لیا۔ فَارَقُوْا:وہ جدا ہو گئے، انہوں نے چھوڑ دیا۔ تَبَاعَدُوْا:وہ دُورہوگئے۔ الْإِخْوَانِ:بھائیوں(جمع)۔ اَدَب آداب مسجد کے آداب ٭ مسجد میں حلقے بنا کر مت بیٹھیں، مسجد میں خاموشی سے ذکر الٰہی کرتے رہیں اور غیر دینی باتیں کرنے سے گریز کریں۔ نیز جب کوئی دینی بات کرنی ضروری ہو تو آہستہ سے کریں تا کہ دوسروں کی عبادت میں خلل نہ آئے۔ ٭نماز پڑھنے والوں کے آگے سے گزرنا سخت منع ہے۔ ٭مسجد میں داخل ہونے کے بعد اگلی صفیں پہلے پُر کریں۔ اگر آپ بعد میں آئے ہیں تو لوگوں کے سروں اور کندھوں پر سے پھلانگتے ہوئے آگے جانے کی کوشش نہ کریں بلکہ جہاں جگہ ملے وہاں بیٹھ جائیں۔ ٭ مسجد میںاللہ کا نام لینے اور اس کی عبادت سے کسی کو منع نہیں کرنا چاہیے۔ ٭ مسجد میں جوتے مقررہ جگہ پر رکھیں۔ نماز پڑھنے کی جگہ پر جوتے پہن کر نہ پھریں۔