https://youtu.be/nTkVHLg4PvE?si=PB5jCFHXT6oNYXeL&t=415 حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22؍اگست 2021ء کو طلبہ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو سالانہ اجتماع کے موقع پر اختتامی سیشن میں آن لائن ملاقات سے نوازا۔ اس دوران موسلا دھار بارش ہونے لگی جبکہ شاملین سائبان کے بغیر گراؤنڈ میں بیٹھے رہے۔ حضورا نور نے اس اجتماع کے آخر پر فرمایا کہ ’’اچھا صدر صاحب وقت ختم ہو گیا ہے اور ماشاء اللہ بارش بھی سارے لوگوں نے، خدام نے اپنے اوپر لے لی۔ یہ میں نے دیکھ لیا کہ ماشاء اللہ آپ کے خدام میں صبر اور حوصلہ ہے۔ کم از کم اتنی طاقت ہے، اتنا اظہار ہے کہ بارش کو برداشت کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ ان میں مزید قوتِ برداشت اور طاقت بھی پیداکرے اور یہ حقیقت میں دین کے خادم بننے والے ہوں اور اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے والے ہوں جو خدام الاحمدیہ کا مقصد ہے اور جو عہد کرتے ہیں یہ ہمیشہ کہ ہم دین کو دنیا پر مقدّم رکھیں گے اس پر عمل کرنے والے ہوں اور خلافت کی حفاظت کرنے والے ہوں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اس بارے میں کوشش بھی کریں اپنے دینی علم کو بھی بڑھائیں اور اسلام اور احمدیت کا پیغام بھی اپنے ملک میں پھیلانے والے ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے‘‘۔ (آمین) (الفضل انٹرنیشنل 10؍ستمبر 2021ء)