اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گوادے لوپ کو مورخہ ۲۶؍اپریل بروز ہفتہ مسجد پتی پیرو، لیزابیم میں جلسہ سیرت النبیﷺ کے بابرکت پروگرام کے انعقاد کی توفیق ملی جس میں مہمانان گرامی سمیت تقریباً ۲۰؍افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور قصیدہ سے ہوا۔ اس کے بعد پانچ اطفال نے لجنہ اماءاللہ کے تعاون سے آنحضرت ﷺ کی سیرت پر ایک مختصر اور جامع پریزنٹیشن دی۔ اس کے بعد مکرم پٹریس ماییکو صاحب نے آنحضرتﷺ کے اعلیٰ اخلاق، اللہ تعالیٰ سے محبت اور انسانیت کے ساتھ شفقت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے ’’آنحضرتﷺ کی سیرت طیبہ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ پروگرام کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا۔ (رپورٹ: محمد بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: کرسپول سٹی کاسوا (Kasoa)، سینٹرل ریجن گھانا میں ’مسجد آمنہ‘کا بابرکت افتتاح