https://youtu.be/6hmhO4PJvqo مورخہ ۲۲ اپریل ۲۰۲۵ء کو پوپ فرانسس کی وفات پر سکاٹش پارلیمنٹ ایڈنبرا میں قراردادِ تعزیت پیش کی گئی جس میں Mr. John Swinney فرسٹ منسٹر آف سکاٹ لینڈ اور سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ مسٹر انس سرور سمیت بہت سے ممبر سکاٹش پارلیمنٹ اور مختلف مذاہب کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکاٹش پارلیمنٹ کی طرف سے جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کو بھی اسلام کی نمائندگی میں دعوت موصول ہوئی الحمدللہ۔ مکرم فخر احمد آفتاب صاحب مربی سلسلہ گلاسگو کو پارلیمنٹ جانے اور جماعت احمدیہ اسکاٹ لینڈریجن کی جانب سے ممبران پارلیمنٹ اوردوسرے مذاہب کے نمائندوں سے تعزیت کرنے اور گفتگو کرنےکا موقع ملا۔ قرارداد کے بعد ایک میٹنگ ہوئی جس میں مربی صاحب نے اسلام اور دوسرے مذاہب میں پائی جانے والی مماثلتوں پر گفتگو کی اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ہم اسکاٹ لینڈ میں امن، باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں۔ اس قرارداد کو پارلیمنٹ کی ویب سائٹ، ٹی وی چینل، سوشل میڈیا سمیت پرنٹ میڈیا میں بھی شائع کیا گیا۔ اس موقع پر درج ذیل شخصیات بھی موجود تھیں: Mr Jeremy Milne (Vicar General, Archdiocese of St. Andrews and Edinburgh) Mr Shaw Paterson (Moderator of the General Assembly of the Church of Scotland) Moshe Rubin (Chief Rabbi of Scotland) (رپورٹ: ارشد محمودخاں۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ڈنمارک کی نیشنل مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد