https://youtu.be/XnNuS-iEiE0 اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیڈا کی لوکل امارت وان کو مورخہ ۷؍فروری۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک شام ساڑھےچھ بجے ایک تقریب آمین منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مکرم لال خان ملک صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی صدارت میں ہونے والا یہ پروگرام وان امارت کی چند سال قبل خریدی گئی عمارت میں ہوا۔ اس عمارت کو حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے ’بیت السمیع‘ کا نام عطا فرمایا ہے۔ مکرم محمد زبیر منگلا صاحب لوکل امیر اور امارت کے چند دوسرے عہدیداران نے مکرم امیر صاحب کا استقبال کیا۔ اس پروگرام میں مکرم حافظ راحت احمد چیمہ صاحب پرنسپل حفظ القرآن سکول کے علاوہ وان امارت کے دونوں مربیان کرام مکرم صادق احمد صاحب اور مکرم مستجاب قاسم صاحب بھی مدعو تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم محب الرحمان درد صاحب سیکرٹری تعلیم القرآن و وقف عارضی نے قرآن کلاس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق پڑھانے کے ليے چار خواتین اساتذہ اور دو رضاکاران ہیں جبکہ اس وقت رجسٹرڈ طلبہ و طالبات کی تعداد ۹۴؍ہے۔ ان میں وان کے علاوہ دوسری جماعتوں کے بچے بھی شامل ہیں۔ ان شاگردوں کو مختلف اوقات میں انفرادی طور پڑھایا جاتا ہے۔ ان میں تقریباً ۵۰خود حاضر ہو کر جبکہ ۳۵ آن لائن پڑھتے ہیں۔ ان آن لائن پڑھنے والوں میں مانٹریال اور امریکہ کے کچھ طلبہ بھی ہیں جن میں ۳۴؍یسرنا القرآن اور ۶۰؍ناظرہ پڑھ رہے ہیں۔ پڑھاتے وقت تر تیل کا خاص خیال رکھا جاتاہے۔ قرآنی تعلیم کے علاوہ بچوں کو مختلف علمی مقابلہ جات کی تیاری بھی کروائی جاتی ہے، حاضری کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اوراس پر بہت زور دیا جاتا ہے۔ جماعت کے متعلقہ سیکرٹری کو ماہانہ رپورٹ بھی بھجوائی جاتی ہے۔ مکرم امیر صاحب نے بچوں کو تاکید کی کہ روزانہ تلاوت کریں اور ترجمہ بھی سیکھیں تاکہ قرآن شریف کو سمجھ کر اس پر عمل کرنے والے ہوں۔ اس کے بعدامیر صاحب نے تمام بچوں اور بچیوں سے باری باری قرآن شریف کا کچھ حصہ سنا اور آخر میں دعا کروائی۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ تصاویر بنائی گئیں اور پھر تمام حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ آمین کی اس تقریب میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں: عطا احمد خان، ارسلان، عمر تنویر، دانیال، ہارون تنویر۔ آئزہ حماد، تمثیلہ طاہر، اسما امجد، عمرانہ گھمن۔ ما نٹریال سے آن لائن شامل ہونے والی:ازکیٰ چغتائی اور باسمہ چغتائی (رپورٹ:غلام احمد عابد۔ سیکرٹری اشاعت وان جماعت) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہالینڈ کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء کا انعقاد