مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۱۷؍مئی ۲۰۲۵ء بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا: ٭…عزیزہ امۃ المصور یمنیٰ بنت مکرم عبدالاول خان چودھری صاحب (امیر جماعت بنگلہ دیش)ہمراہ مکرم حاشر احمد مبشر صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے)ابن مکرم احمد طارق مبشر صاحب (مربی سلسلہ بنگلہ ڈیسک یوکے) ٭…عزیزہ فرح اختر (نومبائعہ) بنت مکرم راجہ سعید اختر صاحب(یوکے) ہمراہ مکرم فیضان وڑائچ صاحب (مربی سلسلہ یوکے) ابن مکرم راشد وڑائچ صاحب ٭…عزیزہ صبیحہ ملک (واقفۂ نو) بنت مکرم ملک صلاح الدین احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم قویم احمد ملک صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم صفوان احمد ملک صاحب ٭…عزیزہ کائنات مسکان ملک بنت مکرم عامر ملک صاحب (عملہ حفاظت خاص یوکے) ہمراہ مکرم شہریار اعوان صاحب ابن مکرم محمد محسن اعوان صاحب (عملہ حفاظت خاص یوکے) ٭…عزیزہ لائبہ احمد بنت مکرم مطلوب احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم نویدالرحمان صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم راجہ غلام الرحمان صاحب(یوکے) اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین ٭…٭…٭