حضرت اُم سلمہؓ سے روایت ہے کہ ابوسلمہؓ کی وفات کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ (یعنی هم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں )پڑھ کر یہ دعا کرنی چاہیے: اَللّٰهُمَّ اَجُرْنِى فِىْ مُصِيْبَتِيْ وَاخْلِفْ لِيْ خَيْرًا مِنْهَا (مسلم کتاب الجنائز باب ما يقال عند المصيبة ) ترجمہ:اے اللہ! مجھے میری اس مصیبت کا اجر دے اور اس کا اچھا بدلہ مجھے عطا کر ۔ (خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۷۳)