https://youtu.be/dRDGAt8jX4k (1) اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم کی کون سی سورت ، آیت میں امت محمدیہﷺ کے لیے خلافت کی بشارت دی ہے؟ ٭… دوسری سورۃ البقرۃ آیت 15 ٭… اکیسویں سورۃ الانبیاء آیت 5 ٭… چوبیسویں سورۃ النور آیت 56 ٭… چالیسویں سورۃ المؤمن آیت 39 (2) یہ آیت کیا کہلاتی ہے؟ ٭… آیت استخلاف ٭…آیت کریمہ ٭… آیت الکرسی ٭…آیت میثاق (3) آنحضرت ﷺ نے اپنی وفات کے بعد کس چیز کی بشارت دی تھی؟ ٭… نبوت ٭…خلافت٭… ملوکیت ٭…انجمن (4) امتِ محمدیہ کے پہلے خلیفہ کون ہیں؟ ٭… حضرت علیؓ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت حسنؓ ٭… حضرت عثمانؓ (5) کون سے خلیفہ کے دورِ خلافت میں قرآن کریم جمع ہوا؟ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت عمرؓ ٭… حضرت عثمانؓ ٭… حضرت علیؓ (6) کون سے خلیفہ کے دور خلافت میں سپر پاورز روم اور ایران زیر ہوئیں؟ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت عمرؓ ٭… حضرت عثمانؓ ٭… حضرت علیؓ (7) کون سے خلیفہ کے دورِ خلافت میں قریش کی قراءت پر قرآن کریم کی تلاوت کو پڑھنے کا حکم ہوا؟ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت عمرؓ ٭… حضرت عثمانؓ ٭… حضرت علیؓ (8) کونسے خلیفہ کے دورِ خلافت میں جنگِ جمل اور جنگِ صفین برپا ہوئیں؟ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت عمرؓ ٭… حضرت عثمانؓ ٭… حضرت علیؓ (9) جنگ جمل اور جنگ صفین میں کون حق پر تھا؟ ٭… امّ المومنین حضرت عائشہؓ ٭…حضرت امیرمعاویہؓ ٭… حضرت علیؓ ٭… کوئی بھی نہیں (10) کون سے خلیفہ امت محمدیہ ﷺکے دو گروہوں میں صلح کرانے کے لیے حضرت امیر معاویہؓ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے؟ ٭… حضرت حسن ابن علیؓ ٭…حضرت حسین ابن علیؓ ٭… حضرت عبداللہ بن عمرؓ ٭…حضرت عبداللہ بن ز بیرؓ (11) کون سے خلیفہ شہید نہیں ہوئے تھے؟ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت عمرؓ ٭… حضرت عثمانؓ ٭… حضرت علیؓ (12) حضرت مسیح موعودؑنے خلافت کے مسئلے پر کون سی کتاب لکھی؟ ٭… سرّ الخلافہ ٭… خلافت راشدہ ٭…نور الحق ٭… اربعین (13) حضرت مسیح موعودؑ نے کون سی کتاب میں اپنی وفات کے بعد خلافت کی بشارت دی؟ ٭… ضرورة الامام ٭… حجة اللہ ٭… سرّ الخلافہ ٭… رسالہ الوصیت (14) حضرت مسیح موعودؑنے رسالہ الوصیت میں کون سی آیت پیش کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضورؑ کی وفات کے بعد خلافت تھی نہ کہ انجمن؟ ٭… آیت استخلاف ٭… آیت الکرسی ٭… آیت محکم ٭… آیت کریمہ (15)حضرت مسیح موعودؑ نے رسالہ الوصیت میں خلافت سے متعلقہ آیت لکھنے سے پہلے کن صحابیؓ کا ذکر کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور ؑکی وفات کے بعد خلافت تھی نہ کہ انجمن؟ ٭… حضرت ابو بکرؓ ٭… حضرت طلحہؓ ٭… حضرت ز بیرؓ ٭… حضرت ابوعبیدہ ابن الجراحؓ (16)حضرت مسیح موعود ؑنے رسالہ الوصیت میں دوسری قدرت پر لکھتے ہوئے کونسے تین انبیاء کا ذکر فرمایا ہے؟ ٭… آنحضرتﷺ، حضرت آدمؑ، حضرت داؤدؑ ٭… آنحضرتﷺ، حضرت داؤدؑ، حضرت موسیٰؑ ٭… آنحضرتﷺ، حضرت موسیٰؑ، حضرت عیسیٰؑ ٭… آنحضرتﷺ، حضرت آدمؑ، حضرت موسیٰؑ (17)حضرت موسیٰؑ کے بعد کون خلیفہ ہوئے ؟ ٭… حضرت ہارونؑ ٭… حضرت یوشعؑ ٭… حضرت عمرانؑ ٭… حضرت یوسفؑ (18) حضرت عیسیٰؑ کے بعد کون خلیفہ ہوئے ؟ ٭… حضرت لوقا ٭… حضرت مرقس ٭… حضرت یوحنا ٭… حضرت پطرس (19) اللہ تعالیٰ کے کون سے نبی کی وفات کے بعد انجمن آئی ہے نہ کہ خلافت؟ ٭… سب انبیاء کی وفات کے بعد انجمن ٭… اکثر انبیاء کی وفات کے بعد انجمن ٭… چند انبیاء کی وفات کے بعد انجمن ٭… کسی بھی نبی کی وفات کے بعد نہیں (20) رسالہ الوصیت میں دوسری قدرت یعنی قدرت ثانیہ سے کیامراد ہے؟ ٭… نبوت ٭…خلافت ٭… مجددیت ٭…ملوکیت (21) رسالہ الوصیت میں دوسری قدرت یعنی قدرت ثانیہ کی کتنی مدت بیان ہوئی ہے؟ ٭… تین سو سال تک ٭… ایک ہزار سال تک ٭… قیامت تک ٭…دنیا کے ساتویں ہزار سال تک (22) حضرت مسیح موعودؑ کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ کے پہلے خلیفہ کون بنے؟ ٭… حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ؓ ٭… حضرت مر زا سلطان احمدؓ ٭… حضرت مولانا نورالدین بھیرویؓ ٭… حضرت مولانا سید احسن امروہیؓ (23) حضرت مسیح موعودؑ کی وفات کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کون سی تاریخ کو خلیفہ منتخب ہوئے؟ ٭… 26؍مئی 1908ء ٭… 27؍مئی 1908ء ٭… 28؍مئی 1908ء ٭… 29؍مئی 1908ء (24) پہلے دن کتنے احباب نے حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کی بیعت کی؟ ٭… ایک ہز ار احباب ٭… بارہ سو احباب ٭… چودہ سو احباب ٭… دو ہز ار احباب ٭…٭…٭ درست جواب (1) چوبیسویں سورۃ النور آیت 56 (2) آیت استخلاف (3) خلافت (4) حضرت ابو بکرؓ (5) حضرت ابو بکرؓ(6)حضرت عمرؓ (7) حضرت عثمانؓ (8) حضرت علیؓ(9) حضرت علیؓ (10) حضرت حسن ابن علیؓ(11) حضرت ابو بکرؓ (12) سرّ الخلافہ (13) رسالہ الوصیت (14) آیت استخلاف (15) حضرت ابو بکرؓ(16) آنحضرتﷺ، حضرت موسیٰؑ، حضرت عیسیٰؑ(17) حضرت یوشعؑ (18)حضرت پطرس (19) کسی بھی نبی کی وفات کے بعد نہیں (20) خلافت (21) قیامت تک (22) حضرت مولانا نورالدین بھیرویؓ (23) 27؍مئی 1908ء (24) بارہ سو احباب (مرسلہ: عثمان مسعود جاوید۔سویڈن) ٭…٭…٭