اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۵؍مارچ ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ جرمنی کی جماعتWittlich کو ایک تبلیغی بک سٹال قریب کے شہر Bernkastel میں لگانے کی توفیق ملی جس میںتین خدام اور چھ انصار نے حصہ لیا۔ یہ سٹال صبح دس بجے لگایا گیا اور دوپہر کے بعد تک جاری رہا۔ چونکہ یہ Tourist city ہے، اس لیے مختلف زبانیں بولنے والے مہمان سٹال پر تشریف لاتے رہے۔ ایک ٹورسٹ کینیڈا سےیہاں آئے ہوئے تھے، انہوں نے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دیکھی تو کہنے لگے میں اس شخصیت کو جانتا ہوں۔ اُن کوجماعت کا تعارف کرواتے ہوئے جب ہم نے بتایا کہ کینیڈا میں بھی ہماری جماعت ہے تو وہ بہت خوش ہوئے اور وہاں جماعت کے ساتھ رابطہ کرنے کا وعدہ بھی انہوں نے کیا۔ موصوف واپس جاہوتے ہوئے جماعت کی کتب اور لٹریچر بھی ساتھ لے کر گئے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوا کے باوجود لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ جماعت کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کتابیں اور فلائرز تقسیم کرنے کا موقع بھی اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمایا۔ خدام و اطفال نے شہر کی صفائی میں حصہ لیا مورخہ ۲۲؍مارچ بروز ہفتہ Wittlich شہر کی انتظامیہ نے صفائی کا دن منایا جس میں شہر کے لوگوں نے مل کر گلیوں کی صفائی ستھرائی کی۔ ہماری جماعت کے خدام و اطفال نے بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالا اور قدم سے قدم ملا کر جرمن لوگوں کے ساتھ مل کروقار عمل کیا۔ صبح نو بجے خدام و اطفال حمد مسجد میں اکٹھے ہوئے اور Wengerohr کے کمیونٹی سینٹر کی طرف روانگی ہوئی۔ Wengerohr وہ علاقہ ہے جہاں پر ہماری مسجد ہے۔وہاں پر لوکل میئر Matthias Linden صاحب کے ساتھ شاملین کا ایک گروپ فوٹو ہوا۔ میئر نے ہدایات دیتے ہوئے کام کی تقسیم کی۔ہماری جماعت کے دوستوں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ہاتھوں میں پلاسٹک کے تھیلے اور کوڑاکرکٹ اکٹھا کرنے کا سامان تھامتے ہی نوجوانوں نے کام کا آغاز کردیا۔ دو گھنٹے تک پوری مستعدی اور بغیر کسی وقفہ سے تفویض شدہ علاقہ کی صفائی مکمل کرنے کے بعد تمام کارکن دوبارہ کمیونٹی سینٹرمیں جمعہ ہوئے۔ سب نے مل کر کھانا تناول کیا، بایں ہمہ دوسرے گروپس کےاشخاص کےساتھ گپ شپ ہوئی۔ بارہ خدام و اطفال کی شمولیت اس پروگرام میں ہوئی۔ ہمارے خدام کےاس کام نے لوکل انتظامیہ پر اچھا اثر چھوڑا۔ الحمد اللہ (رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: کو سوو میں جلسہ یومِ مسیح موعود کا انعقاد