محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول کِسی ڈاکیارڈ سیرالیون میں ۲۵؍مارچ ۲۰۲۵ء کو بعد نماز عصر جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ سکول میں غیراحمدی اور غیرمسلم طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے اس وجہ سے یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس میں جماعت کا تعارف کروایا گیا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے اس دن کی اہمیت اور سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے مختصر اور متفرق تقاریر پیش کیں۔ بعد ازاں جباؤ کائی بایاں صاحب پرنسپل احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول کِسی ڈاکیارڈ نے اس دن کی اہمیت بیان کی۔ مولوی عثمان عبد اللائی باری صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت بیان کی۔ آخر پر خاکسار (مربی سلسلہ و استاد احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول) نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا اور سیرالیون میں خدمات کے حوالے سے گزارشات پیش کیں۔ دعا سے قبل نائب پرنسپل صاحب نے AMSA کی تنظیم کو باقاعدہ لانچ کیا۔ عزیزم ابوبکر جابی صدر AMSA نے AMSAکی تین سالہ کارکردگی کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ اس جلسے میں ۴۵۰؍طلبہ و طالبات،۱۵؍اساتذہ اور ۱۰؍مہمانان نے شرکت کی۔ اللہ تعالیٰ جملہ شاملین کو حقیقی رنگ میں مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: ذیشان محمود ۔ مربی سلسلہ سیرالیون) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہالینڈ کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء