اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال کینیا کے بارہ ریجنز کی ۸۶؍جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کیے گئے جن میں مبلغین و معلمین سلسلہ اور دیگر مقررین نے اس بابرکت اور تاریخ ساز دن کے حوالے سے تقاریر کیں اور اس دن اور حضرت مسیح موعودؑ بانی جماعت احمدیہ کی ذات و صفات اور جماعت احمدیہ کی پوری تاریخ کو سید ولد آدم حضرت محمد مصطفےٰ احمد مجتبیٰ ﷺ کی صداقت اور آپ کے عظیم روحانی فرزند حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ کی صداقت کے طور پر پیش کیا۔ ان جلسوں میں ۲۷۶۵؍احباب جماعت کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ۶۶؍مہمان بھی شامل ہوئے جنہیں جماعت سے متعلق زبانی معلومات کے علاوہ جماعت کا لٹریچر بھی پیش کیا گیا۔ مختلف جماعتوں میں ان جلسوں کے علاوہ ۲۳؍مارچ کے حوالے سے مختلف علمی مقابلوں اور کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریباً تمام مقامات پر پروگرام کے بعد ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: سویڈن کے سرمائی بازار Lyckseleمیں ایک روزہ تبلیغ سٹال کا اہتمام