جلسہ یوم مصلح موعود جماعت احمدیہ رشیا جماعت احمدیہ رشیا کے جلسہ یوم مصلح موعود کی رپورٹ درج ذیل ہے: جماعت ماسکو: مورخہ ۲۱؍فروری کو بعد از نماز جمعہ مکرم رستم ولی حماد صاحب کی زیرصدارت جلسہ یومِ مصلح موعود منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مکرم رستم حمادولی صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھ کرسنائے، مکرم والیری اسماعیل صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ میں آپؓ کا اس پیشگوئی کا مصداق ہونے کے الفاظ پڑھ کر سنائے۔ آخر پر خاکسار (مربی سلسلہ) نے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمتِ اسلام اورپیشگوئی مصلح موعود پرگذارشات پیش کیں۔جلسہ کے اختتام پر مکرم صدرصاحب مجلس نے دعاکروائی اوراحباب کی خدمت میں کھاناپیش کیا گیا۔ آن لائن جلسہ: رشیاچونکہ رقبہ کے لحاظ سے ایک وسیع ملک ہے اوربعض احباب جماعت ایسے شہروں یاعلاقوں میں بھی رہتے ہیں جہاں قریب ترین کوئی جماعتی سینٹر نہیں اس لیے مورخہ ۲۳؍فروری بروز اتوار جلسہ یوم مصلح موعود کا آن لائن انعقاد کیا گیا تاکہ وہ بھی اس بابرکت پروگرام سے مستفیض ہوسکیں۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد مکرم رستم حمادولی صاحب نے پیشگوئی مصلح موعود اور حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ میں آپؓ کا اس پیشگوئی کا مصداق ہونے کے الفاظ پڑھ کرسنائے۔ مکرم والیری اسماعیل صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمتِ قرآن کے موضوع پر جامع تقریر کی۔ آخر پر خاکسار کو یوم مصلح موعود کے پس منظر پر گذارشات پیش کرنے کی توفیق ملی۔ دوران جلسہ حضرت مصلح موعودؓ کے حوالے سے ویڈیوز بھی ساتھ ساتھ سکرین پر چلتی رہیں۔ جلسہ کے اختتام پر مکرم رستم حمادولی صاحب نے دعاکروائی۔ لجنہ اماء اللہ: مورخہ ۲۲؍فروری بروز ہفتہ لجنہ اماء اللہ رشیا کو آن لائن جلسہ یوم مصلح موعود منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ یوم مسیح موعود جماعت احمدیہ رشیا جماعت احمدیہ ماسکو اور قازان میں ۲۱؍مارچ ۲۰۲۵ء کو بعد از نماز جمعہ مکرم رستم حماد ولی صاحب صدرجماعت احمدیہ ماسکو اور مکرم محمد اکبر نور صاحب صدر جماعت احمدیہ قازان کی زیر صدارت جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ اسی طرح مورخہ ۲۳؍مارچ بروز اتوار آن لائن جلسہ یوم مسیح موعود منعقد ہوا۔ مجموعی حاضری ۵۵رہی۔ جلسہ میں تلاوت قرآن کریم مع رشین ترجمہ، حدیث، اقتباسات حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام اوررشین زبان میں تقاریرکی گئیں۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان جلسوں کو احباب جماعت احمدیہ رشیا کے لیے مبارک فرمائے اور نیک نتائج ظاہرفرمائے۔آمین۔ (رپورٹ: جمیل احمدتبسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: نئے پوپ لیو چہاردہم کی افتتاحی تقریب اور عالمی مذاہب کے وفد میں جماعت احمدیہ کی نمائندگی