حضرت عائشہ ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی صحابہؓ کو کسی کام کے کرنے کا حکم دیتے تو آپؐ صرف انہیں ایسے کاموں کا حکم دیتے جن کو وہ کر سکتے۔ صحابہؓ کہتے: یارسول اللہ! ہم تو آپ جیسے نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی پہلی اور پچھلی کو تا ہیاں معاف کر دی ہیں۔ اس بات پر آپؐ کو اتنا رنج ہوتا کہ آپؐ کے چہرہ سے ظاہر ہوتا۔ پھر آپؐ فرماتے کہ تم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنے والا اور سب سے زیادہ عارف باللہ میں ہوں ۔ (صحيح البخاري كِتَاب الْإِيمَانِ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِاللّٰهِ حدیث نمبر ۲۰) مزید پڑھیں: نااہل لوگوں کو حکمران چننے کا نقصان