https://youtu.be/hiILuNHWcCQ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ چاڈ کو اپنا پہلا نیشنل اجتماع مورخہ ۳۰؍اپریل۲۰۲۵ء کو جماعتی ہیڈ کوارٹر انجمینا شہر میں منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک اجتماع میں شرکت کے لیے دُور دراز جماعتوں سے انصار ایک دن پہلے ہی جماعتی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے تھے۔ اجتماع کا آغاز نماز تہجد سے ہوا۔ نمازِ فجر کے بعد درس القرآن ہوا۔ ناشتے کے بعد صبح نوبجے اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم، قصیدہ اور عہد سے ہوا۔ بعدازاں تین تقاریر عربی زبان میں پیش کی گئیں: ’’مجلس انصاراللہ کا تعارف‘‘ از مکرم محمد نور اسماعیل صاحب صدر مجلس انصار اللہ چاڈ، ’’نظام جماعت اور عہدیداران کی اطاعت‘‘ از مکرم محمد عمر صاحب سیکرٹری مال اور ’’انصاراللہ کی ذمہ داریاں اور تربیتِ اولاد‘‘ از خاکسار (مربی سلسلہ و نیشنل صدر جماعت احمدیہ چاڈ)۔دعا کے ساتھ یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ نمازِ ظہرو عصر کے بعد تمام شاملینِ اجتماع کی ظہرانہ سے تواضع کی گئی اور تمام انصار اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ اس اجتماع میں ۵۵؍ انصار نے شرکت کی۔ الحمدللہ (رپورٹ: خلیل احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: امریکہ میں ’احمدیہ سائیکل رائیڈ‘ کے تحت ۷۰؍میل کا سائیکل سفر