https://youtu.be/tgaiR3SNTYc کرکٹ:پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگزاورلاہورقلندرزنےپلےآف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کوئٹہ نے اپنے آخری لیگ میچ میں سنسنی خیزمقابلہ کے بعدملتان کی ٹیم کو دووکٹوں سے شکست دی۔کراچی نے پشاورکو۲۳؍رنزسے ہرایاجبکہ لاہورنے اہم ترین میچ میں پشاورکے خلاف۲۶؍رنزسےفتح حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔اسلام آبادنے کراچی کو۷۹؍رنزکےبڑے فرق سے مات دے کرپوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پلے آف راؤنڈ میں کوئٹہ کا مقابلہ اسلام آباد جبکہ کراچی کا لاہور کے ساتھ ہوگا۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاورزلمی کی ٹیم آخری مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اسی طرح لگاتارگذشتہ چارفائنلزکھیلنے والی ملتان سلطانزکی ٹیم اس باردس میں سے صرف ایک میچ جیت سکی۔ انڈین پریمیئرلیگ:بھارت میں جاری آئی پی ایل سیزن ۱۸؍میں گجرات، بنگلورواورپنجاب کی ٹیموں نےپلے آف راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا جبکہ آخری چارٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے ممبئ اوردہلی کے مابین مقابلہ ہے۔گذشتہ ہفتہ ہونے والے میچز میں پنجاب کنگزنے راجستھان رائلز کو ۱۰؍رنزسے شکست دی جبکہ گجرات نے دہلی کے خلاف ۲۰۰؍رنز کا ہدف بغیرکسی نقصان کے پوراکیااوردس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔حیدرآبادنے لکھنؤ کوچھ وکٹوں سے ہراکر ٹورنامنٹ سے باہرکردیا۔بنگلورواورکولکتہ کے مابین میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ بنگلہ دیش بمقابلہ متحدہ عرب امارات: ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان یواےای نے شاندار فتح حاصل کرلی۔شارجہ میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوورز میں ۲۰۵؍ رنز بنائے۔ یواے ای نے محمدوسیم کے ۴۲؍گیندوں پر ۸۲؍رنز کی بدولت ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔سیریزکےپہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ۲۷؍رنزسے کامیابی حاصل کی تھی۔ سکواش:امریکی شہر شکاگو میں ہونے والی ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل میں مصر کی نور الشربینی نے ہم وطن ہانیہ الحمامی کوشکست دے کرآٹھویں مرتبہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائیٹل جیت لیا۔مینزایونٹ میں بھی مصری کھلاڑی مصطفیٰ اصل نے ٹائیٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں چار بار ورلڈچیمپئن شپ جیتنے والے اپنے ہم وطن علی فراغ کے خلاف تین سیٹس میں فتح حاصل کی اور سکواش کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔۱۹۸۸ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی نے ورلڈچیمپئن شپ میں بغیرکوئی گیم ہارےٹائیٹل اپنے نام کیا۔آخری مرتبہ پاکستان کے جہانگیزخان نے یہ اعزازحاصل کیاتھا۔ ٹینس:روم میں ہونے والے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینزسنگلزفائنل میں سپین کے Carlos Alcarazنے عالمی نمبرایک اٹلی کے Jannik Sinnerکوشکست دے کراپناساتواں ATP 1000ٹائیٹل جیت لیا۔ویمنزسنگلز میں اٹلی کی Jasmine Paoliniنے امریکہ کی Coco Gauffکو۶۔۴؍اور۶۔۲؍سے شکست دی۔ فارمولا ون ریسنگ:۱۸؍مئی کواٹلی میں ہونے والی Emilia Romagnaگراں پری Red Bullٹیم کےڈچ ڈرائیور Max Verstappen نے جیت لی۔ انہوں نے ۴.۹۰۹؍کلومیٹر ٹریک کے۶۳؍چکروں پر مشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ۳۱؍منٹ اور۳۳؍سیکنڈزمیں پورا کیا۔ McLarenکےبرطانوی ڈرائیورLando Norris نے دوسری اور آسٹریلیا کے Oscar Piastri نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رواں سیزن میں۱۴۶؍پوائنٹس کے ساتھ Oscar Piastri سرفہرست ہیں۔سیزن کی اگلی ریس ۲۵؍مئی کومناکومیں ہوگی۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)