ان کا ربّ انہیں آزمائش سے بچا لیتا ہے امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ان کی ایک علامت یہ ہے کہ ان کی کئی بار آزمائش کی جاتی ہے پھر ان کا ربّ انہیں بچا لیتا ہے اور ان کی مدد کی جاتی ہے۔ ان کی اس آزمائش کی غرض محض یہ ہوتی ہے کہ تا ان پر اللہ کا فضل ظاہر ہو اور جاہل جان لیں۔ (علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۲)