اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جرمنی کی جماعت وٹلش نے مورخہ ۳۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء بروز سوموار صبح ساڑھے نو بجے نماز عید الفطر ادا کی جس کی امامت اور خطبہ عید الفطر کی سعادت خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو حاصل ہوئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد خطبہ عید میں تقویٰ، طہارت اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ خطبہ ثانیہ اور دعا کے بعد شاملین نے ایک دوسرے کو عید مبارک دی اور گلے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ آخر پر زردہ اور چائے سے احباب کی تواضع کی گئی۔ وٹلش جماعت کے احباب کے علاوہ قرب و جوار کی جماعتوں سے بھی ممبران نے شرکت کی، یوں مجموعی حاضری ۱۵۵؍رہی۔ الحمدللہ (رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہالینڈ کی مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء