اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے جماعت احمدیہ انڈونیشیا کو وقف نو کا نیشنل اجتماع مورخہ ۱۸تا۲۰؍اپریل ۲۰۲۵ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی جس کا مرکزی موضوع ’’وقف نو کا ۱۰۰؍سالہ جماعت احمدیہ انڈونیشیا میں حقیقی کردار‘‘ تھا۔ اس تین روزہ اجتماع میں انڈونیشیا بھر سے ۶۶۷؍واقفین نو نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ یہ اجتماع خوبصورت مقام ’’Krucil, Central Java‘‘ میں منعقد ہوا جہاں دینی، تربیتی اور جسمانی سرگرمیوں کا بھرپور اہتمام کیا گیاتھا۔ ان سرگرمیوں میں انٹرایکٹو سیمینارز، مجلس عرفان، کیریئر پلاننگ سیشنز، رشتہ ناطہ ورکشاپس اور ورزشی سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد واقفین نو میں اخوت، جماعتی شعور اور خدمت دین کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ اس اجتماع میں مکرم لقمان احمد کشور صاحب انچارج مرکزی شعبہ وقف نو لندن نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔ آپ نے تربیتی نشستوں میں تقاریر کیں نیز واقفین نو سے انفرادی طور پر مل کر ان کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو اپنے عہدِ وقف کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیشہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاؤں کے سائے میں رکھے۔ آمین (رپورٹ: احسان قمر الزمان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: سرائیوو میں منعقدہ ۳۶ویں بین الاقوامی کتب میلہ میں جماعت احمدیہ بوسنیا کی شرکت