اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ نائیجر کو ملک کے تمام ریجنز میں ریجنل اجتماعات کے کامیاب انعقاد کی توفیق ملی۔ نائیجر میں ذیلی تنظیموں کو فعّال بنانے اور دیہاتی و شہری جماعتوں کے زیادہ سے زیادہ خدام، انصار اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کو اپنی متعلقہ تنظیم کا مستقل حصّہ بنانے کے ليے مرکزی طور پر مکرم اسد مجیب صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ نائیجر اور مکرم عبدالرحمٰن صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نائیجر کی راہنمائی میں ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اسی سلسلے میں خدام کی تعلیم و تربیت اور انہیں جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کا ایک فعّال رکن بنانے کی غرض سے ریجن کی سطح پر اجتماعات کا انعقاد بھی شامل کیا گیا۔ چنانچہ ماہِ اپریل کے آخر میں ملک کے تمام ریجنز میں اجتماعات منعقد کیے گئے جن کے بعض اعداد و شمار پیش ہیں۔ (رپورٹ: کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں لجنہ اماء اللہ منروویا، لائبیریا کی خدمت خلق کے سلسلہ میں مساعی