عدو جب جور کے تیروں کو مومن پر چلاتا ہےخدا پھر اپنے بندوں کے لیے غیرت دکھاتا ہے عدو کے سارے منصوبے خدا ناکام کرتا ہےوہ ظالم کو پکڑ کر باعثِ عبرت بناتا ہے ’’خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے‘‘وہ مولا اپنے بندوں کی سدا عزت بڑھاتا ہے ’’غرض رکتے نہیں ہر گز خدا کے کام بندوں سے‘‘لگایا اس نے جو پودا وہ ہر آں بڑھتا جاتا ہے خدا کی یاد سے مومن سکوں پاتا ہے ہر لمحہوہ اپنے رب سے ہی اپنا ہمیشہ دل لگاتا ہے (خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے) مزید پڑھیں: میری دھرتی بچا، ظالموں کو مٹا