لیکسیلے(Lycksele)ونٹر مارکیٹ جو سویڈن کے لیکسیلےمیونسپلٹی میں ہر سال منعقد ہونے والا ایک روایتی پروگرام ہے، عام طور پر فروری کے آخری ہفتہ میں تین دن کے لیے منعقد ہوتا ہے۔ اس سال یہ بازار مورخہ ۲۷؍فروری تا یکم مارچ منعقد ہوا جہاں روایتی اشیاء اور دستکاریوں کے بے شمار سٹالز لگائے گئے جو قریبی اور دُور دراز علاقوں سے ہزاروں زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے۔ اس سال پہلی بار جماعت احمدیہ لولیو، سویڈن نے اپنی ’’Ask A Muslim‘‘ مہم کے تحت اس مارکیٹ میں شرکت کی۔ خاکسار(مبلغ سلسلہ) کے ہمراہ تین دیگر احباب (مکرم صدیق احمد صاحب، مکرم محمد نذیر ارشد صاحب اور مکرم شکور احمد صاحب )بذریعہ کار تقریباً ۲۸۰؍کلومیٹر کا سفر طے کرکے لیکسیلےپہنچے۔ الحمدللہ ہماری موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد افراد نے ہمارے پاس رک کر اسلام سے متعلق سوالات کیے اور مفید اور بامعنی گفتگو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ’’Muslims for Peace‘‘ کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ خاکسار نےملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ’سوشل ڈیموکریٹس‘ کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور وہاں ڈپٹی میئر Ann-Charlotte Liljeströmسے ملاقات کی اور انہیں جماعت احمدیہ کا تعارف کروایا اور اپنے آنے کے مقصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھی ہماری آمد پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ان کے بہترین نتائج پیدا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جرمنی کے شہر Bad Hersfeldمیں اسلام وقرآن نمائش