اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۹؍اپریل ۲۰۲۵ء کو احمدیہ سائیکل رائیڈ کے تحت ایک سفر کا انعقاد ہوا جس میں چھ نوجوان سائیکل سواروں نے بیت الرحمٰن مسجد، میری لینڈ سے مسرور مسجد، ورجینیا تک تقریباً ۷۰؍میل کا فاصلہ طے کیا۔ اس سفر کا مقصد عوام الناس تک اسلام احمدیت کا پُرامن پیغام پہنچانا تھا۔ پہلا پڑاؤ مسجد فضل، واشنگٹن ڈی سی تھا جہاں مکرم یحییٰ لقمان صاحب مبلغ سلسلہ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں سائیکل سواروں نے شمالی ورجینیا میں واقع مسجد مبارک، شنٹیلی کا رخ کیا جہاں مکرم ظفر اللہ ہنجرا صاحب مبلغ سلسلہ، مکرم فوزان پال صاحب صدر شمالی ورجینیا چیپٹر اور مکرم منعم نعیم صاحب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیومینٹی فرسٹ یوایس اے نے ان کا خیر مقدم کیا۔ آخر میں شرکاء نے مسجد مسرور، (مناسس، ورجینیا) تک کا سفر مکمل کیا جہاں خاکسار (مبلغ سلسلہ) اور مکرم نعیم صاحب جنرل سیکرٹری نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے، ان نوجوانوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے ذریعہ مزید لوگوں تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی راہیں کھولے۔ آمین (رپورٹ: سید شمشاد احمد ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: کینیڈا میں نمائش کتب عربی