https://youtu.be/8FlT18i0fzE اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بینن کو مارچ کے مہینہ میں یوم مسیح موعود کے حوالے سے ملک بھر میں متعدد پروگرامز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان پروگرامز کے انعقاد کے لیے سنٹرل مشنریز کے ساتھ ساتھ لوکل مشنریز ، معلمین اور مقامی جماعتوں نے بھی بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ۲۰؍ریجنز کےریجنل مبلغین کی طرف سےموصولہ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ۲۱۲؍پروگرامز منعقد ہوئے جن میں ۲۲۱؍جماعتوں کے ۷؍ہزار ۲۹۲؍احباب نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ دو ریڈیو پروگرامز پر بھی جلسہ یوم مسیح موعود کی تقاریر نشر کی گئیں۔ بینن کے نقشہ میں بعض ریجنز کی جائے وقوع اور وہاں منعقد ہونے والے پروگرامز کی تعداد ان تمام پروگرامز میں آمد اما م مہدی ؑ، صداقت حضرت مسیح موعودؑ، جماعت احمدیہ کا قیام، پیشگوئی چاند و سورج گرہن اور سیرت حضرت مسیح موعودؑکے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ (رپورٹ:مرزا فرحان احمد بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جامعۃ المبشرین برکینافاسو میں جلسہ یوم مسیح موعود