اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بیلیز کو ملک کے جنوبی علاقہ میں موجود بلاڈن گاؤں میں پہلی مسجد تعمیر کرنے کی توفیق ملی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت اس مسجد کا نام ’بیت اللطیف‘ عطا فرمایاہے۔ مسجد کی تعمیر کا کام فروری ۲۰۲۴ء میں شروع ہوا تھا اور صرف ایک سال کے قلیل عرصہ میں مکمل ہوگیا۔ الحمدللہ۔ مسجد کے لیے زمین جماعت کے ایک مخلص دوست مکرم الیجاندرو شو صاحب نے پیش کرنے کی توفیق پائی۔ افتتاحی تقریب مورخہ ۸؍اپریل ۲۰۲۵ء کو مکرم لال خان ملک صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کینیڈا سے آئے ہوئے ۴۰؍سے زائد مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ بلاڈن گاؤں کے ۴۰سے۵۰ مہمان بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ پروگرام میں مقامی گاؤں والوں کے سامنے اسلام کی بنیادی تعلیمات کا مختصر تعارف پیش کیا گیا۔ تقریب کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔ مسجد بیت اللطیف کا رقبہ ۲۶ مربع میٹر ہے جبکہ اس میں ۵۰ لوگوں کے لیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ مسجد بیلیز کے جنوبی علاقے میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ اور دعا، امن و خدمتِ خلق کے لیے پیش خیمہ ثابت ہو۔ آمین (رپورٹ:ارسلان وڑائچ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: سویڈن کے ایک سرمائی بازار Arjeplogمیں ایک روزہ تبلیغ سٹال کا اہتمام