https://youtu.be/tqIjVQ8wxDs مکرم ناصر احمد کاہلوں صاحب مبلغ سلسلہ ماؤنٹسیراڈو کاؤنٹی، لائبیریا تحریر کرتے ہیں کہ رمضان المبارک میں نیشنل سیکرٹری صاحبہ خدمت خلق نے لجنہ اماء اللہ منروویا شہر کو مالی قربانی پیش کرنے کی خصوصی تحریک کی جس میں ہر ایک نے حسب استطاعت حصہ لیا۔ مالی قربانی کے نتیجے میں موصول شدہ رقم سے بصارت سے محروم بچوں کے ایک سکول کے لیے ایک ماہ کا راشن خریدا گیا جس میں چاول، میکرونی، آئل اور چینی و غیرہ شامل تھے۔ پروگرام کے مطابق ۱۷؍مارچ ۲۰۲۵ء کو مکرمہ ثوبیہ ناصر صاحبہ صدرلجنہ اماء اللہ ماؤنٹسیراڈو کاؤنٹی اور مکرمہ عظمیٰ درثمین صاحبہ نیشنل سیکرٹری تعلیم و تربیت نے خاکسار کے ہمراہ اس سکول کادوسری مرتبہ دورہ کیا۔ وفد نے بچوں اور اساتذہ کے ساتھ ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزارا۔ جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ روانگی سے قبل راشن سکول انتظامیہ کے سپرد کیا گیا اور یہ پیغام بھی دیا کہ جب کبھی بچوں کو طبی امداد کی ضرورت ہو تو احمدیہ مسلم کلینک کو خدمت کا موقع دیں۔ Mrs. Dowrah صاحبہ نے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے تشریف لانے پر تہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ آئندہ بھی حسب معمول و توفیق ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور ہمارا یہ محبت اور پیار کا رشتہ برقرار رہے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین سکول کے علاوہ بھی دوران رمضان ۱۵مستحقین میں چاول اور ملبوسات تقسیم کیے گئے۔اللہ تعالیٰ اس کار خیر میں حصہ لینے والی ممبرات کو اپنے خاص فضلوں کا وارث بنائے۔آمین (مرسلہ: فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جرمنی کے ریجن Rheinland-Pfalz Nord کے خدام کا ریجنل اجتماع