ڈاکٹر عزیز احمد حفیظ صاحب چیئر مین ہیو مینٹی فرسٹ یوکے اعلان کرواتے ہیں کہ گذشتہ چند دنوں میں غزہ کی صورت حال بہت خطرناک ہو چکی ہےتاہم کثرتِ بمباری اور شیلنگ کے باوجود رضاکاران صبر و استقامت سے خدمت انسانیت بجا لانے کے لیے مستعد ہیں۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ رضا کاران اب تک محفوظ چلے آئے ہیں۔چند ہفتے قبل ایک ایساحیران کن واقعہ دیکھنے کو ملا جو اللہ تعالیٰ کی خاص حفاظت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے تین رضاکاران خدمت انسانیت بجا لاتے ہوئےایک سڑک پر چل رہے تھے کہ اچانک ان میں سے ایک کے دل میں بڑی شدت سے یہ خیال آیا کہ اس راستے کو ترک کردینا چاہیے۔ چنانچہ ان تینوں نے وہ راستہ چھوڑ دیا۔ چند لمحوں کےبعد وہیںپر ایک بہت بڑا دھماکا ہوا جس کی وجہ سے تین اَور لوگوں کی وفات ہو گئی لیکن ہمارے رضاکاران اللہ تعالیٰ کے فضل سے محفوظ رہے۔ احباب جماعت سے مظلومینِ غزہ کے لیے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو اور انہیں امن و سکون عطا فرماتے ہوئے موجودہ دہشت سے جلد نجات عطا فرمائے،آمین۔