ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مصلح موعوؓ فرماتے ہیں:’’میں نے کہا تھا کہ چاہے ایک پیسہ کی مزدوری ملے تو بھی کر و،خواہ کوئی گریجوایٹ ہو، جب تک اسے کوئی اور کام نہیں ملتا۔ اب اس سے بھی آگے بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ اگر ایک پیسہ بھی نہ ملے تو بھی محنت مزدوری کرو۔ کیونکہ بیکار رہنے کی نسبت یہ بھی تمہارے لیے ،تمہارے خاندان کے لیے اور تمہاری قوم کے لیے بابرکت ہوگا۔ یاد رکھو! جب تک تم اپنی زندگی کے لمحات مفید بنانے کے لیے تیار نہیں ہوتے، اس وقت تک غالب حیثیت سے رہنے کے بھی قابل نہیں بن سکتے ۔ غلبہ حاصل کرنے کے لیے کام کرنے بلکہ کام میں لذت محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کسی کو کوئی کام نہیں ملتا تو وہ گھر سے نکل جائے اور وہ سڑکوں پر جھاڑ وہی دیتا پھرے مگر بیکار نہ رہے۔‘‘ (تحریک جدید - ایک الٰہی تحریک جلد اوّل صفحہ۳۶۹،رپورٹ مجلس شوریٰ منعقدہ ۲۳ تا ۲۵ اکتوبر ۱۹۳۶ء) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)