احمدیہ کلینک بصے میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد: مکرم ڈاکٹر صاحبزادہ رفیع احمد خان صاحب انچارج احمدیہ کلینک بصے تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سٹاف احمدیہ کلینک بصے کو مورخہ ۱۵؍اپریل کو جلسہ سیرت النبی ﷺ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس جلسہ کی صدارت خاکسار نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سےہوا۔اس جلسہ میں مکرم یوسف فاٹی صاحب مربی سلسلہ نے مکرم مبلغ انچارج صاحب گیمبیا کی نمائندگی میں شرکت کی۔ مربی صاحب نے آنحضرت ﷺ کی سنت کے حوالے سے سیرت النبی ﷺ پر تقریرکی۔خاکسار نے پیارے آقا حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کی آمد کے بارے میں مختلف مذاہب میں پیشگوئیاں بیان کیں۔تقاریر کے بعد مجلس سوال وجواب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس جلسہ میں کلینک کے تمام سٹاف بشمول احمدی وغیر احمدی نے شرکت کی۔جلسہ کے بعد تمام سٹاف میں پہلی بار جماعت احمدیہ کے لوگو والے یونیفارم تقسیم کیے گئے۔آخر پر گروپ فوٹو لیا گیا۔ مجلس خدام الاحمدیہ بصے کی دوران عید مساعی: ریجنل قائد مکرم محمد قاسم صاحب تحریر کرتےہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیاکے UPPER RIVER ریجن کی مجلس خدام الاحمدیہ کوگذشتہ دنوں خدمت خلق کے مختلف پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ۔ اس سلسلہ میں مورخہ ۴؍مارچ ۲۰۲۵ء کو ۶ احمدی اور ۱۶ غیر احمدی مستحق افراد میں نئے کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اسی دن 2 احمدی اور 14؍غیراحمدی افراد کو راشن دیا گیا۔جس میں چاول چینی اور کوکنگ آئل شامل تھا۔ اسی طرح 30؍مارچ کوخاکسار (ریجنل قائد) نے نماز عید کے بعد احمدی بچوں میں ناشتہ تقسیم کیا۔ اس کے بعد بصے کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل ہونے والے بچوں میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کرنے کی توفیق حاصل کی۔ اس کا مقصد عید الفطرکے مبارک موقع پر ان بچوں کو خوشی کے لمحے مہیا کرنا تھا۔اس موقع پربچوں کے چہرے خوشی اور تشکر کے جذبات سے چمک اٹھے۔انہوں نے ہماری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح یکم اپریل 2025ء کو خاکسار نے احمدی اور غیر احمدی گھروں میں جاکر بزرگوں سے ملاقات کی اور خدام اور اطفال کو عیدی دی۔ (رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس شوریٰ جماعت احمدیہ بینن