مورخہ ۲۰؍اپریل ۲۰۲۵ء کو جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکزPrishtinaکے مشن ہاؤس میں جلسہ یومِ مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ اس جلسہ میں کوسوو بھر سے احبابِ جماعت مدعو تھے۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد یومِ مسیح موعود کے حوالہ سے ایک ویڈیو احباب کو دکھائی گئی۔ پھر یومِ مسیح موعود کے حوالے سے پہلی تقریر Mr. Eshref Peci نے کی۔ موصوف جماعت احمدیہ کوسوو کے سیکرٹری تحریک جدید و وقف جدید ہیں اور اسی طرح Mitrovica شہر کے سکول ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اختتامی کلمات اور دعا Mr. Muhamet Peeci نے کروائی۔ Mr. Muhamet Peeci جماعت احمدیہ کوسوو میں بطور نائب صدر خدمت کی توفیق پا رہے ہیں اس کے علاوہ Prishtinaکی یونیورسٹی میں البانین لٹریچر کے پروفیسر بھی ہیں۔ اس پروگرام میں ۴۳؍افراد شریک ہوئے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔ (رپورٹ: جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جرمنی کے ریجن Rheinland-Pfalz Nord کے خدام کا ریجنل اجتماع