اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ۱۰؍اپریل ۲۰۲۵ء کو جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کو مجلس ارشاد کے تحت جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ امسال کا یہ جلسہ خصوصی طور پر نشان خسوف و کسوف کے موضوع کے تحت رکھا گیا تھا۔جلسہ کی صدارت خاکسار (استاد جامعۃ المبشرین برکینافاسو) نے کی۔ جلسہ کا آغازسوا گیارہ بجے صبح جامعۃ المبشرین کےہال میں تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد عربی قصیدہ بعنوان خسوف و کسوف تحریر کردہ حضرت مسیح موعودؑ پیش کیا گیا۔ خاکسار نےطلبہ کے سامنے ایک چھوٹی اور عام فہم ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعہ سے خسوف و کسوف کی سائنسی وجہ اور محرکات پیش کیے جس کے بعد عزیزم آلیدو بادینی طالبعلم درجہ ثالثہ نے تقریر بموضوع خسوف و کسوف کانشان صداقت حضرت مسیح موعودؑ کی دلیل پیش کی۔ اس تقریر کے بعد خاکسار (مربی سلسلہ) نے ایک اور ویڈیو ڈاکومنٹری پیش کی جس کا موضوع آمد حضرت مسیح موعودؑ تھا۔ پروگرام کے آخر پر مکرم نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین نے کلمات تشکر کے ساتھ طلبہ کو اس جلسہ میں پیش کی گئی معلومات ذہن نشین کرنے کی تاکید کی اور اجتماعی دعاکے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ (رپورٹ: محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: سینیگال بھر میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود و یوم مصلح موعود