https://youtu.be/c62VuPtRcSM اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ قازاقستان کی مختلف جماعتوں کو امسال بھی جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علی ذالک قازاقستان کی مختلف جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے جن کی مختصر رپورٹ درج ذیل ہے: جماعت الماتی : الماتی شہر میں دو مختلف مقامات پر جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا گیا۔ پہلا جلسہ خاکسار (مشنری انچارج و صدر جماعت قازاقستان) کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت کے بعد خاکسار نے روسی زبان میں یوم مسیح موعود کی اہمیت کے متعلق تقریر کی۔ بعد ازاں سوالات کے جواب دینےکی توفیق پائی۔ اس جلسہ میں کل ۶۵ لوکل افراد بشمول ایک غیر از جماعت نے شرکت کی جبکہ دوسرا جلسہ مقامی معلم مکرم رفعتجان توکاموف صاحب کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ۷۲؍ افراد نے شمولیت کی۔ جماعت شمکنت: مورخہ 22؍مارچ کو قازاقستان کے شہر شمکنت میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد رشین زبان میں حضرت مسیح موعودؑ اور تربیت اولاد کے موضوع سے ایک تقریر مقامی دوست مکرم روزیل صاحب نے کی۔ مکرم وقار احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے یوم مسیح موعود کی اہمیت بیان کی اور حضرت مسیح موعودؑ کے زندگی کے بارے میں احباب جماعت سے سوالات پوچھے۔ بعد ازاں دینی معلومات سے حضرت مسیح موعودؑ کے متعلقہ حصہ رشین زبان میں ترجمہ کر کے احباب جماعت کو بھیجا اور یاد کرنے کی تاکید کی۔ اس جلسہ میں کل 29؍ افراد نے شرکت کی۔ تمام شاملین جلسہ افطار میں شریک ہوئے جس کے بعد نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی اور پھر شاملین جلسہ کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔ جماعت سیمی: مورخہ 23؍مارچ کو مشن ہاؤس میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور اس کے روسی ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم محمد اسامہ شاہد صاحب مبلغ سلسلہ نے یوم مسیح موعود کا پس منظر کے متعلق تقریر کی۔ مکرم آقان صاحب (مقامی معلم) نے حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت کا مقصد کے متعلق تقریر کی۔ بعد ازاں مجلس سوال و جواب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاضرین جلسہ نے یوم مسیح موعود کے متعلق سوالات کیے۔ مجلس کے بعد ایک غیر از جماعت دوست نے بیعت کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ جلسہ میں 39؍ افراد جبکہ ایک غیر از جماعت دوست نے شرکت کی۔ جماعت آستانہ: آستانہ جماعت میں بھی جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا جس میں مکرم جری اللہ انتون صاحب مبلغ سلسلہ نے یوم مسیح موعود کے حوالے سے تقریر کی ۔جلسہ میں53 احباب بشمول تین غیر از جماعت احباب نے شرکت کی۔ جماعت پاولادار: جماعت احمدیہ پاولادار کو جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مکرم واجد نصیر صاحب مبلغ سلسلہ نے یوم مسیح موعود کی اہمیت کے متعلق تقریر کی۔ جس میں 3 نومبائعین سمیت کل حاضری 12 تھی۔ جماعت تلدی کورغان: مورخہ 23؍مارچ کو قازاقستان کے شہر تلدی کورغان میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد مکرم باؤر جان صاحب (مقامی معلم) نے یوم مسیح موعود پر تقریر کی۔ بعدازاں سوال وجواب کی مجلس ہوئی۔ جلسہ میں 6؍ افراد نے شمولیت کی۔ بعدازاں حاضرین جلسہ کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔ جماعت اقتاؤ: مورخہ 23؍مارچ کو قازاقستان کے شہراقتاؤ میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم جَسلان صاحب (مقامی معلم) نے قازاق زبان میں یوم مسیح موعود کے حوالے سے تقریر کی۔ بعدازاں اراکین جلسہ کے یوم مسیح موعود کے متعلق سوالات کے جواب دیے گئے۔ جلسہ میں 11؍ افراد نے شمولیت اختیار کی۔ جماعت قاراغندا: قاراغندا جماعت میں بھی جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کے بعد بچوں کا بھی پروگرام ہواجس میں بچوں سے یوم مسیح موعودکے حوالہ سے سوالات پوچھے گئے اور بچوں کو انعام بھی دیےگئے ۔ جلسہ میں کل 5 افراد نے شرکت کی۔ جماعت اتراؤ: مورخہ 23؍مارچ کو قازاقستان کے شہر اتراؤ میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ مکرم احسان احمد طاہر صاحب مبلغ سلسلہ نے یوم مسیح موعود کے حوالہ سے بتایا۔ بعدازاں کوئز کی صورت میں 2 بچوں کا مقابلہ بھی کروایا گیا۔ اس جلسہ میں کل 4؍ افراد نے شرکت کی۔ جماعت تراز: تراز جماعت میں بھی جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد کیا گیا۔ مکرم اسامہ سرور صاحب مبلغ سلسلہ نے یوم مسیح موعود کے حوالہ سے تقریر کی۔ جلسہ کے بعد بچوں کا بھی پروگرام ہواجس میں بچوں سے یوم مسیح موعود کے حوالہ بنیادی سوالات پوچھے گئے۔ جلسہ میں کل 4 افراد نے شرکت کی۔ (رپورٹ: عطاء الرب چیمہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے پینتالیسویں نیشنل اجتماع اور چھیالیسویں مجلس شوریٰ کا بابرکت و کامیاب انعقاد