پاک ہے حمد کے ساتھ تُو پاک ہےرحمتیں اس پہ جو شاہِ لولاک ہےدیدۂ تر لیے عبدِ غمناک ہےسخت موذی عدو سخت بے باک ہے پالنے والے خادم ہے ہر شے تریسن کے فریاد میری خبر لے مری ذرے ذرے پہ حاوی ہے قدرت تریہر گھڑی میری حاجت حفاظت تریاے مددگار! درکار نصرت تریرحم کر رحم کرنا ہے عادت تری پالنے والے خادم ہے ہر شے تریسن کے فریاد میری خبر لے مری بخش دے بخش دے تُو خطائیں مریدرگذر درگذر ہوں جفائیں مریپُراثر پُراثر ہوں دعائیں مریدُور کر دُور کر سب بلائیں مری پالنے والے خادم ہے ہر شے تریسن کے فریاد میری خبر لے مری جو کہ مظلوم ہیں ان مکینوں میں ہمپھنس کے طوفاں رسیدہ سفینوں میں ہمگھر چکے ہیں رذیلوں کمینوں میں ہمڈالتے ہیں تجھے ان کے سینوں میں ہم پالنے والے خادم ہے ہر شے تریسن کے فریاد میری خبر لے مری ان کے شر سے بچا لے ہمیں اے خدا!ان کے ہر جور کی دے انہیں تُو سزاپیس کر تو انہیں خاک ان کی اڑامیری دھرتی بچا، ظالموں کو مٹا پالنے والے خادم ہے ہر شے تریسن کے فریاد میری خبر لے مری (طارق محمود طاہر۔ نائیجیریا) مزید پڑھیں: دیے لہو کے جلاتے چلے گئے عشّاق