حضرت عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے ساتھ ہو بہو وہی صورت حال پیش آئے گی جو بنی اسرائیل کے ساتھ پیش آ چکی ہے، (یعنی مماثلت میں دونوں برابر ہوں گے) یہاں تک کہ ان میں سے کسی نے اگر اپنی ماں کے ساتھ اعلانیہ زنا کیا ہو گا تو میری امت میں بھی ایسا شخص ہو گا جو اس فعل شنیع کا مرتکب ہو گا، بنی اسرائیل بہتّر فرقوں میں بٹ گئے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، اور ایک فرقہ کو چھوڑ کر باقی سبھی جہنم میں جائیں گے، صحابہؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسولؐ! یہ کون سی جماعت ہو گی؟ آپؐ نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے اور میرے صحابہؓ کے نقش قدم پر ہوں گے۔ (سنن ترمذي،كتاب الإيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب مَا جَاءَ فِي افْتِرَاقِ هَذِهِ الأُمَّةِ، حدیث ۲۶۴۱) مزید پڑھیں: جھوٹا شخص اللہ تعالیٰ کے ہاں کذّاب لکھا جاتا ہے