یوم مصلح موعود: اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینیگال میں احباب جماعت کو مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۵ء بروز جمعرات سینیگال کے تمام ریجنز کی اکثر جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منانے کی توفیق ملی۔نیز اگلے روز بروز جمعۃ المبارک تمام جماعتوں میں اجتماعی نماز تہجد بھی ادا کرنے کی توفیق ملی ۔ الحمد للہ علیٰ ذلک اس ضمن میں تین موضوعات پر تقاریر کامواد مرکزی طور پر فرنچ اور عربی زبانوں میں ترجمہ کر کے قبل از وقت تمام جماعتوں تک پہنچایا گیا۔ ان تقاریر کے موضوعات درج ذیل ہیں: پیشگوئی مصلح موعود کے بابرکت الفاظ، پیشگوئی مصلح موعود کا پس منظر اور صداقت اسلام، پیشگوئی مصلح موعود کے مصداق اور ان کے کارہائے نمایاں، حضرت مصلح موعود کی خدمت اسلام محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینیگا ل کے تمام ریجنز کی اکثر جماعتوں میں اس ایک ہی پیٹرن پر ایک ہی مواد سے تمام جلسوں میں تقاریر کی گئیں۔ تا کہ احمدیوں کی تربیت من حیث المجموع ایک ہی نہج پر ہو۔ ریجنز سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ۱۰ ریجنز کی ۳۰ جماعتوں کے ۹۸۱ افراد جلسہ ہائے مصلح موعود میں شامل ہوئے ۔ اسی طرح ۱۳ ریجن کی ۵۲ جماعتوں میں ۱۳۵ افراد نے اجتماعی نماز تہجد ادا کی۔ یوم مسیح موعود: سینیگال میں احباب جماعت کو مورخہ ۲۳؍مارچ کو سینیگال کے ۱۱ ریجنز کی ۳۲جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود منانے کی توفیق ملی جس میں کل حاضری ۱۷۴۳ رہی اور ۱۶۸مہمانان شامل ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذلک یوم مسیح موعود کے جلسہ جات میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر ہوئیں: جلسہ یوم مسیح موعود کی اہمیت، دس شرائط بیعت، حضرت مسیح موعودؑ کے کارہائے نمایاں، جماعت احمدیہ کی خدمت اسلام محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سینیگا ل کے تمام ریجنز کی اکثر جماعتوں میں اس ایک ہی روز جلسہ جات منعقد کر کے احباب جماعت میں مسیح موعودؑ کی آمد اور جماعت احمدیہ کے قیام اور مقاصد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان جلسوں کے بہترین ثمرات سے نوازے۔ آمین (رپورٹ: حافظ مصور احمد مزمل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: بینن میں وقفِ نو سیمینار کا انعقاد