مورخہ ۲۰؍اپریل ۲۰۲۵ء بروز اتوار لجنہ اماء اللہ بواکے، آئیوری کوسٹ نے کرسچن تہوار ’’ایسٹر‘‘ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تبلیغی سرگرمی کا اہتمام کیا۔ اس دن عوام کی اکثریت سیر و تفریح و دیگر پروگرامز کے لیے باہر نکلتی ہے۔ چنانچہ لجنہ اماء اللہ نے گھر گھر جا کر نیز مارکیٹ، بیکری، ریسٹورنٹ اور تفریحی پارک میں تبلیغی پمفلٹس تقسیم کیے۔ فرنچ زبان میں تقریباً ۳۰۰ سے زائد پمفلٹس اور لیف لیٹس تقسیم کیے گئے جو کہ مختلف عناوین پر تھے۔ (رپورٹ: احتشام الحسن۔ مبلغ سلسلہ آئیوری کوسٹ) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا کا ۵۱؍ واں سالانہ نیشنل اجتماع