https://youtu.be/UbpZaeFMZbw اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آریپلوگ (Arjeplog) سرمائی بازار جو کہ سویڈن کے شمالی علاقہ میں ایک قدیم اور روایتی میلہ ہے میں جماعت احمدیہ لولیو کو پہلی بار ’’Ask A Muslim‘‘ مہم کے تحت شرکت کا موقع ملا۔ اس بازار کا آغاز ۱۶۴۲ء میں ہوا تھا اور یہ ہر سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں تین دن تک جاری رہتا ہے۔ امسال یہ بازار ۷تا ۹؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو منعقد ہوا۔ جماعت کی شرکت اور سرگرمیاں:خاکسار (مبلغ سلسلہ) کے ہمراہ عزیزم شارم افضل، عزیزم سمیر شاہد اور عزیزم حنان اکبر نے بذریعہ کار تقریباً ۲۵۰؍کلومیٹرز کا سفر طے کرکے آریپلوگ پہنچ کر اس بابرکت مہم میں حصہ لیا۔ بازار میں روایتی دستکاری، مقامی مصنوعات اور مختلف کھانوں کے سٹالز کے ساتھ جماعت نے بھی اپنا سٹال لگایا۔ ہماری موجودگی کے دوران متعدد افراد نے اسلام سے متعلق سوالات کیے اور مفصل گفتگو میں حصہ لیا جس کے جواب خاکسار نے جماعتی لٹریچر کی روشنی میں دیے۔ اکثر افراد نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ’’Muslims for Peace‘‘ کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ (رپورٹ: رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ ناروے کے زیر اہتمام تبلیغی سیمینار کا انعقاد