وہ خود مبارک ہوتے ہیں اور دوسروں کو برکت دیتے ہیں امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ دوسروں تک نور پہنچانے میں بخیل شخص کی طرح نہیں ہوتے اور نہ ہی کم دودھ دینے والی اونٹنی کی طرح ہوتے ہیں اور وہ بخل نہیں کرتے۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کا ہمنشین بھی نامراد نہیں رکھا جاتا اور نہ ہی ان سے اُنس رکھنے والا کبھی رسوا ہوتا ہے۔ وہ خود مبارک ہوتے ہیں اور دوسروں کو برکت دیتے اور انہیں سعادت بخشتے ہیں۔ (علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۵)